مریم نواز نے سرجریز نہیں کرائیں وہ اپنا خیال رکھتی ہونگی : عفت عمر

سوشل میڈیا پر عفت عمر کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں مریم نواز کی خوبصورتی سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر عفت عمر کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں مریم نواز کی خوبصورتی سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا/ فائل فوٹو

اداکارہ عفت عمر نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پاکستان کی سب سے خوبصورت سیاستدان قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر عفت عمر کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں مریم نواز کی خوبصورتی سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔

دوران انٹرویو میزبان نے عفت عمر سے سوال کیا کہ پاکستان میں سب سے خوبصورت خاتون سیاستدان کون ہیں؟ اس پر عفت عمر نے کہا کہ  مریم نواز پاکستان کی سب سے خوبصورت خاتون سیاستدان ہیں جس میں کوئی شک نہیں۔

اس کے بعد میزبان نے عفت عمر سے سوال کیا کہ مریم نواز کیلئے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سرجریز کروائی ہوئی ہیں ؟ اس پر اداکارہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرجریز والا چہرہ پتا چل جاتا ہے، ہاں یہ کہہ سکتے ہیں مریم نواز اپنا خیال رکھتی ہوں گی، اچھی کریمز لگاتی ہوں گی جو ہر عورت لگاتی ہے لیکن انہوں نے چہرے پر کاٹ پیٹ کچھ نہیں کروائی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز  جینیاتی طور پر پیاری خاتون ہیں، مریم نواز میرے ساتھ کالج میں تھیں اگرچہ وہ تب تھوڑی موٹی تھیں لیکن تب بھی ان کا چہرہ اتنا ہی پر رونق تھا۔

مزید خبریں :