Time 01 مارچ ، 2024
پاکستان

قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں: عامر ڈوگر

ہم کل بھی قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رکھیں گے: اسپیکر کیلئے سنی اتحاد کے امیدوار کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل
ہم کل بھی قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رکھیں گے: اسپیکر کیلئے سنی اتحاد کے امیدوار کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اسپیکر کےعہدے کیلئے سنی اتحاد کے امیدوار عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن بنانے کیلئے کوشش کریں گے اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں، ایم کیوایم کے ساتھ بھی رابطہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رکھیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ اپوزیشن شور کرتی رہے ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں :