دنیا
Time 05 مارچ ، 2024

امریکا میں نجی طیارہ گرکر تباہ، 5 افراد ہلاک ہوگئے

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکا کی ریاست  ٹینیسی میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے  میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل میں پیش آیا جہاں سنگل انجن طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق نیش وِل کے جان ٹیون ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو  پائلٹ کی طرف سے پیغام موصول ہوا تھا کہ ان کے طیارے کا انجن اور  پاور فیل ہو رہی ہے اور  اسے ہنگامی لینڈ کرنے کی اجازت درکار ہے۔

نیش وِل فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ  طیارہ  ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں جہاز کے پائلٹ سمیت تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :