پاکستان
27 جنوری ، 2013

جماعت اسلامی کا ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کااعلان

جماعت اسلامی کا ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کااعلان

لاہور…جماعت اسلامی نے مسلم لیگ(ن)کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے،جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ(ن)لیگ کے دھرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں، بھرپورشرکت کریں گے،جماعت اسلامی کے مطابق چودھری نثار نے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کیا اورعبوری حکومتوں کیلئے وفاقی،صوبائی سطح پرنام مانگے،اِس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی میں انتخابی فہرستوں پرسپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، قائد حزب اختلاف چودھری نثار کا کہنا تھاکہ حکومت اس لاقانونیت کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :