پاکستان
27 جنوری ، 2013

تحریک انصاف کابھی ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کااعلان

تحریک انصاف کابھی ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کااعلان

اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف نے بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے اسلام میں دھرنے میں شرکت کااعلان کردیاہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئے جوبھی دھرنادے گا،ہم شریک ہوں گے،اُن کا کہناتھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے اپنی پارٹی سے بھی نام دیں گے،اگرمشاورت کے بغیر کسی کونگراں وزیراعظم بنایاگیاتوملک گیراحتجاج کریں گے۔تحریک انصاف سے قبل جماعت اسلامی بھی اسلام آباد میں ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کااعلان کرچکی ہے۔

مزید خبریں :