11 مارچ ، 2024
2024 کے انتخابات میں ووٹ ڈلوانے میں برادریوں کا اثرورسوخ کم ہوا ہے۔
گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول سروے میں انکشاف کیا گیا کہ 52 فیصد پاکستانیوں نے جسے ووٹ دیا اس کا فیصلہ خود کیا۔
اس کے علاوہ 48 فیصد نے برادری کے فیصلے کو ووٹ دینے کی وجہ بتایا جب کہ سروے میں 64 فیصد نے اپنی برادری کے بجائے باہر کے امیدوار کو ووٹ دینے کا بھی کہا۔
سروے کے مطابق 15فیصد نے برادری کے امیدوار کو ترجیح دی اور ووٹ دیتے وقت 21 فیصد نے امیدوار کے ترقیاتی کام کروانے کی صلاحیت کو اپنے ووٹ دینے کی اہم وجہ بتایا۔
سروے میں بتایا گیا ہےکہ 19 فیصد نے اپنی پارٹی سے وفاداری کی بنیاد پر جماعت کے منتخب امیدوار کو ووٹ دیا جب کہ 16فیصد نے پولیس اور کچہری میں مدد لینے کےلیے امیدوار کو ووٹ دینے کی اہم وجہ قرار دیا۔