اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے، زکوٰۃکی کٹوتی کے لیے ’’بینک تعطیل‘‘ ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔

تاہم اوپن میں ڈالر کا بھاؤ14 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 281 روپے 47 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 8 پیسے پر بندہوا۔

مزید خبریں :