حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے اسٹورز کے اوقات کار بڑھادیے/ فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے اسٹورز کے اوقات کار بڑھادیے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نے رمضان پیکج کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز  کے اوقات بڑھانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے اسٹورز کے اوقات کار بڑھادیے۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو اب افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اوقات کار پر عملدرآمد کے لیے زونل اور جنرل منیجرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس ملے گا جو چاند رات تک دیا جائےگا۔

مزید خبریں :