پاکستان
27 جنوری ، 2013

کراچی: سرجانی اور پیر آباد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 بچے زخمی

کراچی: سرجانی اور پیر آباد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 بچے زخمی

کراچی … کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاوٴن اور پیر آباد میں قصبہ موڑ کے قریب سے ایک شخص ہلاک اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاوٴن میں عبداللہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ دوسری جانب پیر آباد میں قصبہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچوں پر فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :