Time 13 مارچ ، 2024
پاکستان

ٹھٹہ: ماہی گیروں نےکروڑوں روپےکی 'سوا' مچھلیاں پکڑلیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹھٹہ کے علاقےکھارو چھان کے ماہی گیروں نے کروڑوں  روپے مالیت کی 'سوا' مچھلیاں پکڑلیں۔

 مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کے مطابق کھلے سمندر سے 300 کے قریب نایاب سوا مچھلیاں ماہی گیروں کے جال میں پھنسیں۔

محمد معظم خان کا کہنا ہےکہ نایاب اور قیمتی مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  یہ مچھلی کبھی کبھار ہی جال میں پھنستی ہے، اس کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے، مچھلی کےجزئیات ادویات  اور آپریشن کے دوران اندرونی سرجری کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

چینی کھانوں میں اس کے ائیربلیڈر کی بڑی اہمیت ہے، چین میں یہ شان و شوکت کی علامت ہے۔


مزید خبریں :