پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا مثبت دن، انڈیکس میں 1015 پوائنٹس کا اضافہ

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1125 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا/ فائل فوٹو
آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1125 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا/ فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد نظر آئے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج 1015 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 65064 پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1125 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں آج 31 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جب کہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 10.48 ارب روپے رہی۔

اس کے علاوہ آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 139 ارب روپے بڑھ کر 9246 ارب روپے رہی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز 13 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :