روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے جبکہ کاروباری ہفتے میں 30 پیسے کم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پرڈالر کا بھاؤ 278 روپے 74 پیسے ہے۔ 

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسہ کم ہوکر 281 روپے 25 پیسے ہے۔

مزید خبریں :