پاکستان
28 جنوری ، 2013

بھارتی حکومت نے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو واپس نہیں بھجوایا،سبھر وال

بھارتی حکومت نے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو واپس نہیں بھجوایا،سبھر وال

اسلام آباد…پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھر وال نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو واپس نہیں بھجوایا بلکہ ہاکی لیگ کے منتظمین نے حالات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو واپس بھجوایا۔اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے سبھر وال نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر حالیہ واقعات کے باعث ماحول میں مزید کشیدگی بڑھی ۔پاکستان کی کئی کھلاڑی اور فنکار اب بھی بھارت جا رہے ہیں،خوش آئند ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کا عمل متاثر نہیں ہواپاک ہند کو مذاکرات کا عمل احتیاط سے آگے بڑھانا ہو گا۔

مزید خبریں :