پاکستان
28 جنوری ، 2013

ملک کے بیش تر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی،درجہ حرارت بڑھ گئے

ملک کے بیش تر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی،درجہ حرارت بڑھ گئے

اسلام آباد…ملک کے بیش تر علاقوں میں سردی کی شدت کم ہو گئی ، دن کے درجہ حرارت 2 ڈگری بڑھ گئے ہیں تاہم اگلے چند روز شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔اسکردو منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13 ، پارا چنار منفی 10 ، ہنزہ منفی 8 ، گوپس منفی 7 ، کالام ، گلگت منفی 6 ،مری اور کوئٹہ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ،لاہور 5 ، پشاور 3 اور اسلام آباد میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :