پاکستان
28 جنوری ، 2013

مولانا سمیع الحق کی نواز شریف کو دفاع پاکستان کونسل کیساتھ چلنے کی دعوت

مولانا سمیع الحق کی نواز شریف کو دفاع پاکستان کونسل کیساتھ چلنے کی دعوت

لاہور … دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ چلنے کی دعوت دے دی ، نواز شریف نے پارٹی سے مشاورت کا وعدہ کر لیا۔دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پارٹی رہنماوٴں کے ساتھ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ نوازشریف کے ساتھ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران مولانا سمیع الحق نے انہیں دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ چلنے کی دعوت دی ۔ مولانا سمیع الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ نواز شریف نے ان کی دعوت پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مولانا سمیع الحق منصورہ بھی گئے اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

مزید خبریں :