پاکستان
28 جنوری ، 2013

میانوالی: نئے صوبے میں میانوالی کو شامل کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی ، دھرنا

میانوالی…میانوالی میں وکلا، تاجروں اور سیاسی سماجی تنظیموں نے مجوزہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب میں میانوالی کو شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، دھرنا بھی دیا۔ میانوالی کے جہاز چوک میں دیئے گئے دھرنے میں سیاسی، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ میانوالی کی تقدیر کا فیصلہ عوام کی مشاورت کے بغیر کیا جا رہا ہے، اسے نئے صوبے میں شامل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ اس موقع پر میانوالی بچاوٴ تحریک کمیٹی قائم کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت میانوالی کے وسائل پرقبضہ کرنے کیلئے اسے نئے صوبے میں شامل کرناچاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ۔

مزید خبریں :