29 جنوری ، 2013
اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں سینیئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 62، 63 کے غلط استعمال سے سیاسی انتقام کاعمل شروع ہوسکتا ہے،ان شقوں کے تحت صرف مالیاتی کرپشن کرنے والوں کوپکڑناچاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مطالبہ ہے کہ انتخابی امیدواروں کی اہلیت کو شق 62, 63 کے تحت جانچا جائے۔