29 جنوری ، 2013
لاہور…چودھری شجاعت حسین نے صدر آصف علی زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چیئرمین نیب فصیح بخاری کا استعفٰی منظور نہ کریں، الیکشن سے پہلے استعفٰی سے نئی بحث چھڑ جائے گی اور استعفیٰ سے مشاورت کا عمل سیاست کی نذر ہوجائے گا۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب دباؤ میں ہیں اسلئے استعفٰی دیا تاہم انہوں نے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا کہ وہ بحران سے بچنے کیلئے اپنا استعفٰی واپس لیں۔