29 جنوری ، 2013
دبئی…سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو ابوظبی میں گرفتار کر لیا گیاہے، ترجمان نیب کے مطابق متحدہ عرب امارات پولیس نے نیب کی درخواست پر توقیر صادق کو گرفتار کیا، توقیر صادق کو ایک دو روز میں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے ۔