پاکستان
29 جنوری ، 2013

ایفی ڈرین کیس ،علی موسیٰ گیلانی، مخدوم شہاب الدین کے اثاثے منجمد

ایفی ڈرین کیس ،علی موسیٰ گیلانی، مخدوم شہاب الدین کے اثاثے منجمد

اسلام آباد…ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے اثاثے منجمدکرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں ملوث فوزیہ گیلانی اور خوشنود لاشاری کے بھی اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام ملزمان کو 12 فروری کو طلب کر لیا، ملزمان کو نوٹس جاری کئے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتائیں کہ آپ کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔

مزید خبریں :