29 جنوری ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیرِقانون رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیاہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کوکامران فیصل کے بھیجے گئے نمونے نامکمل ہیں،ان کی بنیاد پر رپورٹ مرتب نہیں کی جا سکتی، جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی ادارے کامران فیصل کی قبرکشائی میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،جس سے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔