کھیل
29 جنوری ، 2013

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان نے اڑیسا الیون کا ہرادیا

 ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان نے اڑیسا الیون کا ہرادیا

کٹک…آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے اڑیسا الیون کو 95رنز سے شکست دے دی۔کٹک کے بارہ بتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ٹا س بھی جیتا اور میچ بھی ، نین عابدی اور بسما معروف نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 148رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کردیا، نین عابدی نے 73اور بسما معروف نے 76رنز کی اننگز کھیلی، سوجاتا ملک ، گنگوترا بیرا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، اڑیسا الیون کی ٹیم مقررہ 50اوور میں آٹھ وکٹوں پر 145رنز ہی بناپائی، مدھوسمیتا 53رنز بناکر ٹاپ اسکوررہیں، پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال نے تین سعدیہ یوسف اور ثناء میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :