01 اپریل ، 2024
پشاور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران پارٹی کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں شیر افضل مروت کو ایک شخص کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیرافضل مروت کارکنوں کی بھیڑ میں پھنس گئے تھے، جس کے بعد وہ غصے میں آگئے اور ساتھ کھڑے شخص کو تھپڑ مار دیا۔
بعد میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ان کا ذاتی گارڈ ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے پیش نظر میرا گارڈ کہ رہا تھا کہ گاڑی میں بیٹھ جاؤں۔
انہوں نے بتایا کہ گارڈ ورکرز کو میرے پاس آنے پر دھکے دے رہا تھا، گارڈ کو میں نے منع کیا کہ مجھے نہ کھینچے۔