29 جنوری ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد کے مرکزی دفتر سے کمپوٹر لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں نادرا دفاتر میں ایک گھنٹے سے زیادہ کام بند رہا۔ نادرا ذرائع کے مطابق آج کراچی میں گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں قائم نادرا مراکزکے کمپیوٹرزکا لنک اسلام آباد میں قائم نادرا کے مرکزی ڈیٹا بیس سینٹرسے ختم ہوگیا۔ جس کی وجہ سے کراچی کے ان مراکز میں کام رک گیا۔ کمپیوٹر لنک بحال ہونے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔اس دوران شہریوں کو طویل انتظارکی زحمت اٹھانا پڑی۔