29 جنوری ، 2013
ابو ظہبی… اوگرا کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو کی درخواست پر توقیر صادق کو متحدہ عرب امارات پولیس نے ابوظہبی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان نے جیو نیوز کو تصدیق کر تے ہوئے بتا یا ہے کہ توقیر صادق کو اگلے ایک دو روز میں پاکستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ توقیرصادق کو پہلے بھی متحدہ عرب امارات میں گرفتا ر کیا گیا تھا جسکے بارے میں سپریم کورٹ کو بھی بتایا گیا تھا تاہم بعض دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث انہیں رہا کردیا گیا تھا۔