29 جنوری ، 2013
خیر پور…مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری نے حکومت کو کمزور سمجھ کر لانگ مارچ کیا۔ طاہر القادری کا معاملہ ختم ہوچکا۔ انہیں نہ کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی کچھ حاصل ہونا تھا۔یہ بات انہوں نے خیرپور میں نثار احمد بھم بھرو ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت پوری کرنے میں اپوزیشن کی خواہش شامل تھی تاہم حکومت کی سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ ملک میں کہیں بھی امن نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں فنکشنل لیگ، جے یو آئی ف، قوم پرست اور دیگر پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات لڑیں گے۔