پاکستان
29 جنوری ، 2013

گوجرانوالہ : سیشن کو ر ٹ میں پیشی پر آئے قتل کے دو ملزمان فرار

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں سیشن کو ر ٹ میں پیشی کے دوران 5 افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان ہتھکڑیاں کھول کرفرار ہوگئے۔ ایک کو تو پولیس نے فوراًگرفتار کرلیا لیکن دوسرا ملزم اب تک ہاتھ نہیں آیا۔آج سیشن کورٹ میں 5 افراد کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزمان رفاقت عمر اشرف اور نذیرکو پیش کیاگیا۔ ملزمان کے خلاف شہادتیں قلمبند ہونے کی سماعت ختم ہوئی تو عدالت سے نکلتے ہی دو ملزمان رفاقت اور عمر نے پولیس کو چکمہ دیکر دوڑ لگا دی، جس میں سے عمر کو فوری پولیس نے تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا۔ لیکن ملزم رفاقت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے سیشن کورٹ کے بخشی خانہ پرتعیناتی پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کے بعدمقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید خبریں :