29 جنوری ، 2013
حیدرآباد …حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما کے گھر گیس کی لیکج کے باعث دھماکے سے خاتون اور بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر واقع پیپلز پارٹی کے رہنما علی احمد سہتو کے گھر میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق دھماکا گھر میں گیس کی لیکیج کے باعث ہوا جس سے پیپلز پارٹی کے رہنما کی بھابھی اور ان کا بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں کراچی منتقل کردیا گیا۔