29 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد5 ہوگئی۔ گذشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کشمیر روڈ پر زخمی ہونیوا لا گلبہار کا رہائشی فرحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج اسپتال میں دم توڑ گیا،جس کے بعد گلبہار اور گولی مار کے علاقوں میں مشتعل افراد نے دکانیں اور کاروبار بند کرادیا۔منظور کالونی میں باہمی دشمنی کے نتیجے میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے برادر نسبتی کو قتل کردیا۔ شہید ملت روڈ پر نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔کورنگی کے علاقے میں ویٹا چورنگی کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے بنگالی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ماسٹرمحمدغیاث کوقتل کردیا۔