پاکستان
29 جنوری ، 2013

فیصل آباد،کار اور ٹرالی میں تصادم،2افراد ہلاک

فیصل آباد…فیصل آباد میں تیز رفتار کار ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ سمندری روڈ پر روشن والا کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کارکا اوور ٹیک کرتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں پیپلز کالونی کا رہائشی محمد ندیم نواز اور ڈھڈی والا کا رہائشی محمد حنیف موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گارڈ شدید زخمی ہوئے جنہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :