29 جنوری ، 2013
اسلام آباد… اسمبلیاں کب تحلیل ہوں گی، نگران سیٹ اپ کب آئے گا اور آئندہ عام انتخابات کب ہوں گے۔ صدر زرداری اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اتحادی سر جوڑ کر بیٹھ گئے ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ ایم کیو ایم سے ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل رضا ہارون ،پاکستان مسلم لیگ ق سے چوہدری شجاعت، مشاہد حسین سید، اے این پی سے افراسیاب خٹک، حاجی عدیل، اور فاٹا سے حمیداللہ جان آفریدی، منیر اورکزئی شریک ہیں۔اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے، نگران سیٹ اپ اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔گزشتہ روز صدر زرداری کی سربراہی میں حکمراں جماعت کے راہ نماوٴں کا اجلاس ہوا تھا جس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا گیا تھا۔