پاکستان
29 جنوری ، 2013

بولان میں ٹرک نے موٹرسائیکل کو کچل دیا ،تین افراد جاں بحق

کوئٹہ…ضلع بولان کے علاقے بالاناڑی میں ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق سبی جیکب آباد شاہراہ پر تین افراد موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ حاجی شہر کے مقام پر ان کی موٹرسائیکل تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تینوں افراد سبزل،علی گل اورپیر بخش جان بحق ہوگئے۔ جان بحق افراد کا تعلق ضلع بولان کے علاقے بالاناڑی سے بتایا جاتا ہے۔ جان بحق افراد کی میتیں سول اسپتال سبی میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

مزید خبریں :