پاکستان
29 جنوری ، 2013

قبا ئلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

باجوڑ…قبا ئلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی وجوہات کے باعث پولیو مہم شروع نہیں کی جا سکی۔انسداد پولیو مہم فاٹا حکام کے مطابق خیبر ایجنسی، مہمند، باجوڑ ، اورکزئی اور کرم ایجنسی سمیت سات نیم قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴکے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جن کیلئے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں ہو گی جس کے باعث دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پینے سے محروم رہ جائیں گے۔

مزید خبریں :