Time 02 اپریل ، 2024
پاکستان

پنجاب میں جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے وائلڈ لائف ریسکیو فورس قائم کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک کی تاریخ میں پہلی بار جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف ریسکیو فورس قائم  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر جنگلی حیات کے تحفظ اور بقا کی مہم جاری  ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے وائلڈ لائف ریسکیو فورس قائم کی جائے گی۔

مریم اورنگزیب نے وائلڈ لائف ریسکیو فورس کے قیام کاحکم دیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں خانیوال،لاہور اور راولپنڈی میں ریسکیو فورس قائم کی جائے گی جو ویٹرنری ایمبولینسز، ڈاکٹر اور ریسکیو گاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ 

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں سرچ آپریشن کے دوران 11کالے نایاب ریچھ برآمد کیے گئے جبکہ 96 سبز طوطے ، 85 چڑیاں، 6چکور، 35 تیتر اور 25 مور غیرقانونی قبضے سے چھڑائے گئے ۔


مزید خبریں :