Time 03 اپریل ، 2024
دنیا

اسرائیل نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے: امریکی صدر

صدر بائیڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی اس واقعے کی فوری تحقیقات کرے اور اس کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں/ فائل فوٹو
صدر بائیڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی اس واقعے کی فوری تحقیقات کرے اور اس کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں/ فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ 

صدر بائیڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اس واقعے کی فوری تحقیقات کرے اور اس کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے شہریوں کو درکار امداد پہنچانے والے امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے غزہ میں امداد کی تقسیم بہت مشکل تھی۔ 

امریکی صدر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں غزہ میں غیرملکی این جی او ورلڈ سینٹرل کچن کے لیے کام کرنے والے 7 امدادی کارکنان اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جن میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، پولینڈ اور فلسطین کی شہریت رکھنے والے کارکنان شامل تھے۔

مزید خبریں :