Time 03 اپریل ، 2024
پاکستان

3 سال قبل لاپتہ ہونیوالی بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

سکھر میں تین سال قبل لاپتہ ہونے والی بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بچی کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی۔

جےآئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی کرینگے جبکہ ایس ایس پی امجد شیخ، ایس ایس پی تنویر اور 2 ڈی ایس پیز جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

جے آئی ٹی تین ہفتوں میں وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب پریا کماری کے ورثا اور ہندو برادری نے جے آئی ٹی میں جوڈیشری اور دیگر اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ورثا کا کہنا تھاکہ سندھ میں غیر محفوظ ہیں، اربوں کا کاروبار کرتے ہیں، ٹیکسز دیتے ہیں، نظریں انہیں دیکھتی ہیں جنہیں وہ ووٹ دیتے ہیں۔

بچی کے والد راج کمار کا کہنا تھاکہ کسی پر کوئی شک نہیں ہم 30 سال سے وہاں رہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :