پاکستان
Time 05 اپریل ، 2024

یوٹیلٹی اسٹورز کے 10 ہزار سے زائد ملازمین کو رمضان اعزازیہ جاری کرنے کا فیصلہ

مستقل،کانٹریکٹ ملازمین کو ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا: ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز/ فائل فوٹو
مستقل،کانٹریکٹ ملازمین کو ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا: ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز/ فائل فوٹو

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کو رمضان اعزازیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے 10ہزار 303 ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری ہوئی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ رمضان اعزازیے کی رقم 19کروڑ 77 لاکھ57 ہزار 700روپے بنتی ہے، اعزازیہ رمضان پیکج پر عمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقل اور کانٹریکٹ ملازمین کو ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے  ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :