یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے عید سے قبل خوشخبری آگئی

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 7 ہزارمستقل ملازمین کو 1 بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ ملے گا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے عید سے قبل خوش خبری آگئی، ملازمین کو رمضان المبارک کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 7 ہزارمستقل ملازمین کو 1 بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ ملے گا جبکہ 3500 کنٹریکٹ ملازمین کوبھی ایک بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ ملے گا۔

کارپوریشن کے 3500 سے زائد ڈیلی ویجزملازمین کو 5 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :