دنیا
Time 07 اپریل ، 2024

بھارتی پولیس نے منشیات کیس میں چوہوں پر ثبوت مٹانے کی ذمہ داری ڈال دی

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ضبط شدہ منشیات پیش کرنے کا حکم دیا تھا— فائل فوٹو
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ضبط شدہ منشیات پیش کرنے کا حکم دیا تھا— فائل فوٹو

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے 6 سال قبل ضبط کی گئی منشیات غائب ہونے کا ملبہ چوہوں پر ڈال دیا اور رپورٹ میں قرار دیا کہ چوہے  10 کلو بھنگ اور 9 کلو گانجا تباہ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے مقامی ضلع دھنباد میں واقعہ پیش آیا جہاں منشیات کیس کے دوران پولیس نے عدالت میں انوکھی رپورٹ جمع کرائی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ضبط شدہ منشیات پیش کرنے کا حکم دیا تو پولیس نے رپورٹ میں چوہوں پر ثبوت مٹانے کی ذمہ داری ڈال دی۔

رپورٹ میں بتایا کہ منشیات کو مقامی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا تاہم چوہوں نے ساری منشیات خراب کردی ہے جس کے باعث سارے ثبوت بھی متاثر ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سال 2018 میں باپ اور بیٹے کو منشیات سمیت پکڑا تھا جس میں 9 کلو گانجا اور 10 کلو بھنگ شامل تھی۔

مزید خبریں :