08 اپریل ، 2024
گوجرنوالا میں مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی مسلم لیگ ن کی خاتون رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید کی آبائی شہر آمد پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی نوٹ نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔
مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد شازیہ فرید پہلی بار گوجرانوالا پہنچی تھیں۔
شازیہ فرید کے استقبال کے لیے ن لیگ کے کارکنوں نے وزیرآباد راہوالی اور ڈی سی دفتر کے سامنے استقبالیہ کیمپ لگائے تھے۔
شازیہ فرید ڈی سی دفتر کے سامنے استقبالیہ کیمپ میں پہنچی تو کارکنوں نے پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ ن لیگ کے رہنما شاہد اقبال ناگرہ نے امریکی ڈالر، یورو، ریال، ملائیشین، ترک اور پاکستانی کرنسی کے نوٹ نچھاور کیے۔
ان کے استقبال میں شامل ہجوم کے شرکا غیر ملکی کرنسی دیکھ کر بے قابو ہونے کے بعد گتھم گتھا ہوگئے اور زیادہ سے زیادہ نوٹ لوٹنے کی کوشش کرتے رہے۔