Time 11 اپریل ، 2024
پاکستان

رواں سال 88 دہشتگردوں کو ہلاک کر چکے، 41 اہلکار بھی شہید ہوئے: آئی جی کے پی

خیبر پختونخوا میں غیرملکیوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے, آئی جی کے پی/ فائل فوٹو
خیبر پختونخوا میں غیرملکیوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے, آئی جی کے پی/ فائل فوٹو

پشاور: آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور رواں برس اب تک 88 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا صوبے میں رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 88 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ 

اختر حیات خان نے بتایا کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ دہشتگروں سے لڑتے ہوئے 41 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ 

آئی جی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ڈی آئی خان اور ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے جبکہ لکی مروت اور ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی جی اختر حیات خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :