Time 13 اپریل ، 2024
پاکستان

حکومت کو ٹف ٹائم ملےگا تو کارکردگی بہتر ہوگی: خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے— فوٹو: فائل
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے— فوٹو: فائل

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم ملےگا تو کارکردگی بہتر ہوگی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ افسران کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں کسی تنازع کو  چچا بھتیجی کا تنازع نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا انتخابات میں نگران حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، جب تک سندھ پولیس کو جدید اسلحہ نہیں ملے گا امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل مسلمانوں کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے،ہر مسلمان کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہو، امریکا اسرائیل کی حمایت میں منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

مزید خبریں :