پاکستان
Time 17 اپریل ، 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قلت

جو تھوڑی بہت مرغی آتی ہے وہ مہنگے داموں ملتی ہے اس لیے مہنگی مرغی کو سرکاری ریٹ پر سستا نہیں بیچ سکتے: دکاندار/ فائل فوٹو
جو تھوڑی بہت مرغی آتی ہے وہ مہنگے داموں ملتی ہے اس لیے مہنگی مرغی کو سرکاری ریٹ پر سستا نہیں بیچ سکتے: دکاندار/ فائل فوٹو

لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قلت پیدا ہوگئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی دکانیں بند ہیں اور اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہےکہ مرغی کی سپلائی نہیں آرہی اس لیے دکانیں بند ہیں۔

دکانداروں کے مطابق جو تھوڑی بہت مرغی آتی ہے وہ مہنگے داموں ملتی ہے اس لیے مہنگی مرغی کو سرکاری ریٹ پر سستا نہیں بیچ سکتے۔

 دکانداروں نے مزید کہا کہ عید سے پہلے اور بعد میں مرغی کا گوشت 800 روپے میں فروخت ہوتا رہا ہے۔