Time 30 اپریل ، 2024
پاکستان

وفاقی وزیر مواصلات نے گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

شیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی 14 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھر اور حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے بھی جلد مکمل کر لی جائے گی جو کہ ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ٹارگٹ سیٹ کرلیے ہیں، موٹروے اپنا بوجھ خود اٹھائے گی، مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود موٹروے پولیس شاندار کام کر رہی ہے۔

کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید حشمت کمال کا کہنا تھا کہ یہاں پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

ایف آئی اے کے 100 اہلکاروں سمیت 289 پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے بیچ کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کے اعلان کے ساتھ ساتھ دوران تربیت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں :