Time 18 اپریل ، 2024
پاکستان

خیرپور میں کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک

بجلی کی تاریں زمین کے قریب لگی ہوئی ہیں جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا اور ہمارا مالی نقصان ہوا: متاثرین/ فائل فوٹو
بجلی کی تاریں زمین کے قریب لگی ہوئی ہیں جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا اور ہمارا مالی نقصان ہوا: متاثرین/ فائل فوٹو

خیرپور میں کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ خیرپور کے علاقے نارا کے گاؤں میں پیش آیا جہاں بدقستی سے کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ  بجلی کی تاریں زمین کے قریب لگی ہوئی ہیں جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا اور ان کا مالی نقصان ہوا۔

متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :