کاروبار
Time 22 اپریل ، 2024

مارچ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد اضافے کے بعد 2ارب 30کروڑ ڈالر رہا

مارچ کے مہینے میں ملک میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 537 ملین ڈالر سرپلس تھا، مارچ 2023 کےمقابلے میں اس سال مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 82 ملین ڈالر بڑھا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالی خسارہ 508 ملین ڈالر رہا، گزشتہ سال اسی عرصے میں مالی خسارہ ساڑھے چار ارب ڈالر تھا، گزشتہ سال کے مقابلے  مالی خسارے میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مارچ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد اضافے کے بعد 2ارب 30کروڑ ڈالر رہا جبکہ مارچ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور ملکی برآمدات  2 ارب 60کروڑ ڈالر رہیں۔

مزید خبریں :