دنیا
Time 23 اپریل ، 2024

اماراتی سینٹرل بینک کی بارش متاثرین کیلئے خصوصی رعایت

اماراتی حکام کی واضح ہدایات ہیں کہ بینک صارفین پرکوئی زائد منافع بھی عائد نہیں کرے گا/ فائل انٹرنیٹ
اماراتی حکام کی واضح ہدایات ہیں کہ بینک صارفین پرکوئی زائد منافع بھی عائد نہیں کرے گا/ فائل انٹرنیٹ

اماراتی سینٹرل بینک نے ملک میں بارش متاثرین کے لیےخصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی سینٹرل بینک نے متعلقہ اداروں کو خط میں کہا کہ پرسنل لون اور کار کی قسطیں6 ماہ بعد ادا کرنے کی اجازت دیں اور متاثرین سے قرض کی التوا پر اضافی فیس وصول نہ کی جائے۔

اماراتی حکام کی واضح ہدایات ہیں کہ بینک صارفین پرکوئی زائد منافع بھی عائد نہیں کرے گا۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں سےگاڑیوں اورگھروں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جب کہ  بیمہ شدہ مکان ،گھریا گاڑی کا نقصان انشورنس کمپنی پورا کرےگی۔