کاروبار
Time 23 اپریل ، 2024

پاکستان کی اماراتی بینکوں سے ٹریڈ فنانسنگ جلد بحال ہونے کا امکان

ملاقات میں حکومتی، مالیاتی اداروں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز سے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا__فوٹو وزارت خزانہ
ملاقات میں حکومتی، مالیاتی اداروں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز سے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا__فوٹو وزارت خزانہ

پاکستان کی اماراتی بینکوں سے ٹریڈ فنانسنگ جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل عرب امارات کے ارکان نے ملاقات کی جس میں حکومتی، مالیاتی اداروں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز سے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ میکرو اکنامک اشاریوں نے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مثبت رجحانات دکھانا شروع کردیے ہیں، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نفاذ کا طریقہ کار معیشت کی سمت درست طریقے سے طے کرے گا۔

مزید خبریں :