Time 23 اپریل ، 2024
پاکستان

غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا: ابراہیم رئیسی/اسکرین گریب
پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا: ابراہیم رئیسی/اسکرین گریب

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔

ایرانی صدر نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ قبال کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر  اجنبیت کا بلکہ  احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں ، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے ، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔


مزید خبریں :