Time 23 اپریل ، 2024
دنیا

بھارت: حادثات میں کمی کیلئے بس ڈرائیورز کو گھر والوں کی تصاویر ڈیش بورڈ پر لگانے کی ہدایت

اس عمل سے ڈرائیورز کو اپنے گھر والوں کی یاد آتی رہی گی اور وہ ان کی خاطر محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں گے: محکمہ ٹرانسپورٹ/ فوٹو بھارتی میڈیا
اس عمل سے ڈرائیورز کو اپنے گھر والوں کی یاد آتی رہی گی اور وہ ان کی خاطر محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں گے: محکمہ ٹرانسپورٹ/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے انوکھا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمشنر نے کمرشل اور سرکاری بسوں کے ڈرائیورز کو حادثات میں کمی کیلئے گھر والوں کی تصاویر گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگانے کی ہدایت کی ہے۔

اترپردیش کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے حادثات میں کمی کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈرائیورز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق گھر والوں کی تصاویر ڈیش بورڈ پر لگانے کا خیال ریاست آندھرا پردیش سے لیا گیا ہے جہاں اس سے پہلے اس عمل سے حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ اس عمل سے ڈرائیورز کو اپنے گھر والوں کی یاد آتی رہی گی اور وہ ان کی خاطر محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں گے۔ 

مزید خبریں :